بوریوالا علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں باراتیوں کی فائرنگ سے 22 سالہ عابد نامی نوجوان جانبحق

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

بوریوالا (ڈاکٹر امجد حسین امجد )علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں باراتیوں کی فائرنگ سے 22 سالہ عابد نامی نوجوان جانبحق آر پی او ملتان کا واقعہ کا فوری نوٹس ایس ایچ او سٹی کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیااور ڈی ایس پی کرائم رینج ملتان منصور خاں کو سات یوم میں انکوایری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت تفصیل کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 435 ای بی میں رشید بٹ کی بیٹی کی بارات آرہی تھی بارات جب لڑکی والوں کے گھر کے قریب پہنچی تو باراتیوں کی طرف سے ہونے والی اندھا دھند فائرنگ سے اسی گلی کا رہایشی عابد انصاری جو اپنے گھر کی چھت پر کھڑا بارات دیکھ رہا تھا کو گولی لگنے سے موقع پر جابحق ھوگیا واقعہ کی اطلاح ملتے ہی آر پی او ملتان محمّد ادریس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او سٹی بوریوالا فیضان قیوم کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا اور ڈی ایس پی رینج کرائم منصور خاں کو سات یوم میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک بھی مقتول کے گھر پہنچ گئے اور کہا کے ہم ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور احکامات دیتے ہوئے ریڈ کے لئے ڈی ایس پی بوریوالا طاہر مجید ملک کی زیرنگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ریڈکے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا مزید تفتیش جاری

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog