شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ چین کا صدر منتخب کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش

Published on February 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)چین کی حکمران جماعت نے شی جن پنگ کو تیسری مرتبہ چین کا صدر منتخب کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چائینیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے پروفیسر ’’ولی لام‘‘ کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہناتھا مجھے لگتا ہے کہ ’’شی جن پنگ‘‘ زندگی بھر کے لیے تخت دار اور 21 ویں صدی کے ماؤزے بن جائیں گے ،اگر’’ شی ‘‘کی صحت نے اجازت دی تو وہ 20 سال تک اپنی خدمات انجام دیں گے جس کا مطلب ہے کہ 2032 تک اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور 2033 تک ریاست کے صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔واضح رہے کہ موجودہ آئین کے مطابق ایک شخص صرف 2 ادوار کے لیے چین کا صدر منتخب ہو سکتا ہے، جس کے تحت صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت 2023 میں ختم ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes