اسلام آباد (یواین پی) ایم کیوایم کے آئنی سربراہ کے حوالے سے کیس کی سماعت آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد روانگی سے قبل ایم کیو ایم بہادر آباد کے سینئر ڈپٹی کنویئنر عامر خان کا کہنا تھا کہ اب الیکشن کمیشن میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ان کی درخواست پی آئی بی کے غیر آئینی انٹرا پارٹی الیکشن اور ایک خالد مقبول کے کنونیئر شپ کے حوالے سے ہے، امید ہے الیکشن کمیشن قانون کے مطابق اور ان کے حق میں فیصلہ دے گا۔دوسری جانب ایم کیو ایم پی آئی بی کے ڈپٹی کنوینئر کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور میرٹ پر جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔