مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کا تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان

Published on February 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا ہے،طارق محمود نے آئندہ انتخابات میں وزیردفاع خرم دستگیرکیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی وکٹ اڑا دی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 98سےطارق محمو دنےمسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ دیا ہے۔طارق محمود نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔طارق محمود نے ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظرتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کااعلان کردیا ہے۔تاہم طارق محمود تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان آئندہ چند روز میں کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود کے بڑے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید اور سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام سرور نے بھی مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں میاں طارق محمود کی بجائے کسی اورامیدوارکومیدان میں لانا چاہتی تھی۔ جس کی وجہ سے میاں طارق محمود نے پارٹی چھوڑی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog