لاہور (یواین پی)ٹائون شپ میں سکول کے سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر سکول بلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ میں مبارک ایجوکیئر کے سکیورٹی گارڈ نے نوکری کا بھانسہ دے کر خاتون کو سکول بلایا اور سکول میںزیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاقہ مکینوں اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے گارڈ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سکول انتظامیہ سے تحقیقات کی جا رہی ہے سکیورٹی گارڈ کی تمام تر معلومات حاصل کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔