عازمین حج کیلئے خوشخبری، حکومت کا 50 فیصد درخواستوں کی فوری قرعہ اندازی کا فیصلہ

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حکومت نے حج کوٹہ کے تحت موصول درخواستوں کی 50 فیصد قرعہ اندازی کرنے کی منظوری دیدی، اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا نام بھی منظور، مستقل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس میں وزارتِ قانون کو حج قرعہ اندازی کے معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے جلد فیصلہ کرنے کے لیے استدعا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں مستقل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی کا معاملہ موخر کرتے ہوئے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشرف لنجار کو عارضی طور پر چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا گیا۔کابینہ نے مخصوص کیٹیگری کے شناختی کارڈز کی فیس بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے نادرا کو شناختی کارڈ کی فیس کم کرنے کی سفارشات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کچھی کینال کرپشن کیس کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کے لیے وزیر آبی وسائل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی، اسلام آباد میں قانون کرایہ داری آرڈیننس کا دائرہ اختیار زون فائیو تک بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے قانون کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题