پاک سر زمین پارٹی تمام مذاہب کے تہوار وں کا دل سے احترام کرتی ہے مصطفی کمال

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

کراچی (یو این پی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب سے ہمیں امن، محبت ،بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو برادری کے وفد سے پاکستان ہاس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹ کے اقلیتی امیدوار ڈاکٹر موہن منجیانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام مذا ہب کے تہواروں کا دل سے احترام کرتی ہے اور اس ہی طرح ایک دوسرے کے تہوار کے احترام سے احترام انسانیت کو فروغ دیا جاسکتا ہے انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی انہوں نے ہندو برادری سے اپیل کی ہے کہ اپنی عبادات میں پاکستان میں امن و امان، دہشتگردی کے خاتمے اور پاک سر زمین پارٹی کی کامیابیوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes