عارفوالا (عباس علی عارفی سے) ضلعی سپورٹس آفس کے زیر انتظام گورنمنٹ گرلز کالج عارفوالا میں انٹرا کالجز و سکول گرلز انڈر 18 والی بال اور کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنل میچز منعقد ہوئے، والی بال کا فائنل میچ گورنمنٹ گرلز کالج پاکپتن نے اور کرکٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عارفوالا نے جیت لیا، اس موقع ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل عمران وٹو، فٹبال ریفری ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری عبدالرشید، پرنسپل کالج فیروزہ بشیر، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد عمران، ضلعی افسران انوار الحق اور فیاض مسعود بھی موجود تھے، مہمانوں نے میچز جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، پرنسپل کالج مسز فیروزہ بشیر نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز کالج عارفوالا کی طالبات نادیہ منظور، رومیسہ رانا اور ماریہ حسن نے ساہیوال ڈویژن 17 کالجوں کے درمیان ہونے والے دوڑ کے مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی ۔