فاروق ملک نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پیشکش سے آگاہ کیا
حکومت نے عوام پر ایک دفعہ پھر پیٹرول کا بم گرایا ہے مہنگائی کا اس وقت طوفان برپا ہے ٗ پرویز مشرف
اسلام آباد(یوا ین پی)پاکستان تحریک انصاف( انصاف گروپ )کے سربراہ فاروق ملک نے سابق صدر پرویز مشرف کو تحریک انصاف( انصاف گروپ) کی سربراہی کی پیشکش کردی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انصاف گروپ کے سربراہ فاروق ملک نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں پیشکش سے آگاہ کیا.دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔سابق صدر پرویز مشرف نے فاروق ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تو پہلے سے سیاسی جماعت قائم ہے جس پر فاروق ملک نے پرویز مشرف سے کہا کیونکہ عمران خان تحریک انصاف کے نظریات سے ہٹ گئے ہیں اپنے اردگرد جاگیرداروں اور وڈیروں کو ساتھ ملایا ہوا اس لیے انہوں نے تحریک انصاف( انصاف گروپ) قائم کیا ہے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر ایک دفعہ پھر پیٹرول کا بم گرایا ہے مہنگائی کا اس وقت طوفان برپا ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ میرے دور میں مہنگائی نہیں تھی اور میرے دور کو آج تک لوگ یاد کرتے ہیں میں ایک بہادر سپہ سالار ہوپاکستان میرا ملک ہے اور پاکستان کو میں کبھی نہیں چھوڑ سکتا سابق صدر نے فاروق ملک سے کہا کہ وہ ان سے رابطے میں رہیں۔