اسلام آباد ( یو این پی)موسم سرما کے ختم ہونے کی امید ایک بار پھر دم توڑ گئی ۔محکمہ موسمیات نے صرف بارشوں نہیں بلکہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں شدید بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کر ڈالی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سردی کی شدت میں ایک بار پھراضافہ ہو جائے گا ۔ موسمی سیارےسے موصول ہونے والی تصویر کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی ، اسلام آباد ، ہوراورگوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ فیصل آباد،سرگودھا،فاٹااورگلگت بلتستان میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آج کوہاٹ،بنوں اوربالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پربارش،پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے