اسلام آباد ( یو این پی)سینیٹ الیکشن کے باعث پاکستان کے پورے میڈیا میں ہی ہلچل مچی ہوئی تھی اور ہر ٹی وی چینل نتیجہ سب سے پہلے دکھانا چاہتا تھا اور اس حوالے سے تجزیے کیلئے معروف صحافی بھی اپنا کردار ادا کرتے رہے تاہم اس تیز رفتار کام میں اکثر اوقات ٹائپنگ میں غلطی بھی ہو جاتی ہے اور کئی الفاظ غلط تحریر ہو جاتے ہیں جو کہ سیدھا سکرین پر چل جاتے ہیں لیکن فوری انہیں درست بھی کر لیا جاتاہے تاہم ایسی ہی ایک غلطی آج جیونیوز نے بھی کر دی اور مولانا فضل الرحمان کے نام کو ’’مولانا ڈیزل‘‘لکھا دیا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہےاور صارفین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے ہیں تاہم جیو نیوز کی جانب سے اس غلطی پر معذرت کر لی گئی ہے۔