دہری شہریت کیس،سپریم کورٹ نے نومنتخب سینیٹرز کی تفصیلات طلب کرلی

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نومنتخب سینیٹرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز اورسرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک معلوم نہیں دہری شہریت کااثرکیا ہوگا؟،پتہ چلا ہے 6 دہری شہریت والے سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں،مجھے ان 6 سینیٹرز کے نام معلوم نہیں۔
عدالت نے دہری شہریت والے نومنتخب سینیٹرز کی تفصیلات طلب کر لی،43 ڈویژنزاوروزارتوں کے سیکرٹریزکو بھی ساڑھے 4 بجے تک طلب کر لیا،سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے سیکرٹری کوبھی طلب کرلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes