زندگی بدلنے کے لیے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا سکالر قاسم علی شاہ

Published on March 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) معروف سکالر،ٹرینر،اسپیکر اور استاد قاسم علی شاہ کی اوکاڑہ میں تین روزہ بدل دو مہم۔20ہزار افرادکی شرکت،تفصیلات کے مطابق نجی سکول کے زیر اہتمام اوکاڑہ میں تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں اوکاڑہ کے گیارہ تعلیمی و انتظامی اداروں میں بدل دو اوکاڑہ مہم کے سلسلہ میں معروف سکالر،ٹرینر،اسپیکر اور استاد قاسم علی شاہ نے 20ہزار کے قریب شرکاء کو لیکچر دیے،یہ سیشن یونیورسٹی آف اوکاڑہ،پولیس لائنز،گورنمنٹ گرلز کالج ،الحمرآرٹس کونسل اوکاڑہ اور تحصیل کونسل اوکاڑہ کے علاوہ تحصیل رینالہ،دیپالپور اور گوگیرہ میں بھی منعقد ہوئے،بعد ازاں قاسم علی شاہ نے انٹرنیشنل آرٹسٹ و کیلیگر افر محمد اصغر مغل کی قرانی آرٹ گیلری کا وزٹ کیا اور ان کے فن اور شخصیت کو سراہا۔بدل دو مہم جہلم ،نارووال ، گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤالدین کے بعد اوکاڑہ میں سٹارٹ ہوئی،قاسم علی شاہ نے بدل دو مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بدلنے کے لیے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں بدل سکتے ہیں،قاسم علی شاہ نے اس موقع پر اوکاڑہ کی عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے 20لاکھ روپے مالیتی اپنی شہرہ آفاق کتابیں شرکاء میں مفت تقسیم کیں،مشہور سیاسی و سماجی شخصیت ایم این اے ریاض الحق جج نے ان کی اس کاوش کو بہت سراہا اوربدل دو مہم میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کا یقین دلایا۔گولڈن گیٹ اسکول اور اس پروگرام کے روح رواں محمد اظہر شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم اوکاڑہ کو تعلیم کے میدان میں نمبر 1سطح پر لانے میں قاسم علی شاہ اور ریاض الحق جج کے شانہ بشانہ اس مشن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔اس بھر پور مہم میں والدین کا شوق قابل دید اور قابل ستائش تھا۔اوکاڑہ کی عوام ایک عرصہ تک قاسم علی شاہ کے ساتھ گزرے تین دنوں کو یاد کرتی رہے گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes