اسلام آباد(یو این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹرمشاہد اللہ خان نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو(ن)لیگ میں شمولیت کی پیشکش کردی ، انہیں پھر چیئرمین سینیٹ بنانے کی ضمانت بھی دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی زیرصدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوا۔ ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں چیئرمین رضاربانی اورن لیگی رہنماں کیدرمیان مکالمہ بھی ہوا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کومزاح کے انداز میں پیشکش کی کہ رضاربانی مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں،انہیں آئندہ پھرچیئرمین سینیٹ بننے کی ضمانت دیتا ہوں۔ جس پر تمام شرکا نے قہقے لگا دیے جبکہ رضاربانی چپ رہے۔ واضح رہے چیئرمین رضا ربانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاک فوج کے شہدا اورسینئرسیاست دان جام ساقی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینیٹ کا آخری اجلاس9 مارچ تک جاری رہیگا۔