سبی نصیر آباد ڈویژن میں طلباء وطالبات کا ٹیلنٹ کسی بھی علاقہ سے کم نہیں،میرعبدالقدوس بزنجو

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments


وسائل میں رہ کر طلباء وطالبات کے مسائل کو تدارک کریں گے، جدید دور میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر جدید چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں
لیپ ٹاپ کی فراہمی سے دنیا آپ کے پاس سمٹ کرآگئی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا طلبہ و طالبات سے خطاب
سبی(یوا ین پی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سبی نصیر آباد ڈویژن میں طلباء وطالبات کا ٹیلنٹ کسی بھی علاقہ سے کم نہیں، وسائل میں رہ کر طلباء وطالبات کے مسائل کو تدارک کریں گے جدید دور میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر جدید چیلنجز کا مقابہ ممکن نہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی سے دنیا آپ کے پاس سمٹ کرآگئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میں سبی نصیر آباد جعفرآباد سمیت گردونواح کے 150ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تعلیم کے موقع پر پروقار تقریباب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر مملکت سانئس اینڈ ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عاصم کرد گیلو ، صوبائی وزیر بلدیات میر حاجی غلام دستگیر بادینی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر محمد خان لہڑی بھی تھے جبکہ پروقار تقریب میں کمانڈر سبی گیریژن برگیڈیرشہزادہ شاہدنواز،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ،کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل رانا محمد آصف ، کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شکیل احمد ، کمانڈنٹ آفیسر سی ایم ایچ سبی کرنل عمر خان یوسف ،کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی محمد زاکر ناصر ، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ضیاء اللہ خان ،ڈٖی آئی جی سبی رینج ملک محمد سلیم لہڑی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی ، ایکسین بی ینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر ،ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی،وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند سابق چےئرمین ورند گروپ سبی کے رہنما حاجی داؤد رند پرنسپل آرمی پبلک اسکول اینڈکالج سبی نوید اقبال، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ڈی ڈی او اویس انور ،بابو محمد انور خجک، میرعبید اللہ رند ،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید رند، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر نائب صدرطاہر عباس منتظر ، فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، نائب صدر شہباز خان گورگیج ، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، شاہ رخ خان ، شاہد خان ، محمد بابر کے علاوہ سبی نصیر آباد جعفر آباد کے سینکڑوں طلباء طالبات والدین بھی موجود تھے پروقار تقریب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، میر دوستین خان ڈومکی ،میر عاصم کردگیلو ، حاجی میر غلام دستگیر بادینی، حاجی محمد خان لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی نصیر آباد جعفر آباد سمیت گردونواح میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر ان ہونہار بچوں اور بچیوں کو مواقع ملیں تو پوری دنیا میں بلوچستان کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں رہ کر اسکولز کالجز یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہیں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل مشکلات کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح سبی نصیر آباد ڈویژن کے طلباء وطالبات میں لیپ تاپ کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے مقررین نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جدید دور میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سے دنیا آپ کی مٹھی میں پہنچ چکی ہے آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ لیپ ٹاپ کو درست استعمال کرکے بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اس موقع پرمہمانوں نے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیا لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء طالبات کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے تعلیم دوست اقدامات سے بلوچستان میں تعلیمی معیار بلند ہوگااس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题