ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے کیونکہ بدعنوانی نہ صرف تمام برائیوں کی جڑ ہے: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

Published on March 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

 
اسلام آباد(یواین پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے کیونکہ بدعنوانی نہ صرف تمام برائیوں کی جڑ ہے بلکہ بدعنوانی کی وجہ سے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر رک جاتا ہے یا پھر اس میں تیزی نہیں رہتی۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اولین ترجیح قرار دیتا ہے بلکہ اس کے لئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام وسائل برائے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب جسٹس جاوید اقبال چیئرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال کیلئے دو ماہ، انکوائری چار ماہ اور انویسٹی گیشن چار ماہ میں مکمل کرنے کا جو کہ مکمل 10 ماہ بنتے ہیں، وقت مقرر کیا ہے۔ انہوں نے تمام ڈی جیز سے دو ماہ میں شکایات کی جانچ پڑتال، چار ماہ میں انکوائریاں اور چار ماہ میں انویسٹی گیشنز مکمل نہ کرنے والے تمام انویسٹی گیشن کی تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت 7 دنوں میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں پہلے دن تمام نیب کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ اب انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز الماریوں او رفائلوں میں بند نہیں پڑی رہیں گی بلکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر تمام مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائیں اور ہر شخص کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes