لاہور(یو این پی)سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ماہ نور کا بھی رشتہ پکا ہو گیا ،آئندہ سال باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اداکارہ ماہ نورکا کہنا ہے کہ میرا رشتہ میری والدہ کی مرضی سے طے کیا ہے اور اآئندہ سال باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کرونگی ۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ شوبز میں اپنے شوہر کی اجازت سے کام جاری رکھوں گی۔ ماہ نور کے منگیتر لندن میں ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔ ایک سال قبل ماہ نور ثقافتی طائفے کے ہمراہ لندن ڈراما پرفارم کرنے گئی تھیں جہاں پر دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔