بورےوالا(یواین پی) پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 230 غلام مصطفی بھٹی نے کہا کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ تحریک انصاف ایک مضبوط سیاسی قوت بن ابھری اور اقتدار میں آکر ملک کو حقیقی معنوں میں جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ ایک عام شہری کی بہتری کے لئے عمدہ حکمت عملی اپنائے گی عوام دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوکر ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہی ہماری کامیابی ہے موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ اس کنونشن میں 26 نمبر وارڈ سے آئی ہوئی یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے ممبر شپ کارڈ حاصل کیے۔اس موقع پر غلام مصطفی بھٹی کے علاوہ کونسلر شہباز حسین باجا بھٹی ، کونسلر باو جاوید قادری ، شکیل حشمت ، افتخار مٹھو بھٹی ، شعبان بھٹی ، راشد آف ایم سی بی ، چاچا ملک سلیم ، فیاض پاشا ، شیخ اکرم ، چوہدری ارشد محمود ، امین بھٹی اور رانا جاوید سمیت دیگر ساتھی بھی ہمراہ تھے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے