ایم کیوایم ، فنکشنل لیگ اور دیگر چھوٹی جماعتوں کی سینیٹ میں حمایت کی یقین دہانی،ن کا دعوی

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آزاد سینیٹرز اور دیگر چھوٹی جماعتوں سے منتخب ہونے والے سینیٹرز سے رابطوں کے لیے چار رکنی کمیٹی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے آج اپنی رپورٹ پارٹی قائد کو پیش کی۔چار رکنی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، ایاز صادق اور مشاہد حسین سید شامل تھے جنہوں نے الگ الگ اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق چاروں رہنماوں نے اپنی رپورٹ میں پارٹی کو سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشست لینے کے لیے مطلوبہ اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے دھڑوں، فنکشنل لیگ اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر میاں نوازشریف نے بھی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے مطلوبہ 53 ووٹوں سے ایک زیادہ 54 ووٹ دستیاب ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes