بورےوالا(یواین پی)نواحی گائوں 259 ای بی سے چھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والی شادی شدہ خاتون کا معمہ حل کر لیا گیا کی نعش کھیتوں سے برآمد ۔تفصیل کے مطابق چھ ماہ قبل اغواءہونے والی خاتون کی نعش کھیتوں سے برآمد۔ خاتون پروین بی بی کو اسکے سوتیلے بیٹے شفیق نے قتل کر کے نعش کھیتوں میں دفن کر دی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش گرفتار ملزم شفیق کی نشاندہی پر برآمد کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر مجید ملک، ایس ایچ او تھانہ صدر اشفاق گل ، مقدمہ کے تفتیشی عدنان جمیل بھی موجود تھے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو مقتولہ پروین بی بی کے بھائی محمد حسین ولد محمد بوٹا سکنہ بہار کالونی چک112۔پندرہ ایل تحصیل میاں چنوں نے درخواست میں بیان کیا کہ میری بہن پروین بی بی کی شادی ملزم رمضان سے سات سال قبل ہوئی۔ اور دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہا۔ ملزم رمضان اور اس کا بیٹا شفیق میری بہن پر تشدد کرتے رہے۔ اب عرصہ چھ ماہ سے میری بہن لاپتہ ہے۔ اس کو ملزمان نے اغواءکر لیا ہے یا جان سے مار دیا ہے۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ نمری111/18 ملزمان رمضان اور شفیق کے خلاف درج کر کے کاروائی شروع کی۔ اور ملزم شفیق جوکہ مقتولہ کا سوتیلا بیٹا ہے اس کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کی تو دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ خاتون کی نعش دیہہ ہذا کے کھیتوں سے برآمد کر لی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر مجید ملک، ایس ایچ او تھانہ صدر اشفاق گل ، مقدمہ کے تفتیشی عدنان جمیل بھی موجود تھے