سری لنکا میں کرفیو اور ایمرجنسی کے باوجود مسلمانوں پر حملے جاری

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

کولمبو (یواین پی) سری لنکا میں کرفیو اور ایمرجنسی کے باوجود مسلمانوں پر حملے جاری ہیں۔ حملوں میں پولیس بھی ملوث ہے جبکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید ریاض الحسین نے مسلمانوں کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کیاہے۔سری لنکا کے ضلعے کینڈی کے ساتھ ولی کاڈا اور ایمبی ٹینا شہروں میں بھی بدھ بھکشوؤں نے مسلمانوں کی مزید دکانیں جلاڈالیں۔ دہشتگردوں نے خواتین اوربچوں کوگلیوں میں جانے پر مجبور کیا۔دہشتگرد مسلمانوں کو برا بھلا کہتے رہے جبکہ پولیس اہلکار خاموش تماشا بنے رہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو سے ثابت ہوگیاکہ بدھ بھکشو اور پولیس آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog