پاکستان اور سعودیہ کے مسلمانوں کے خلاف غلط پرپیگنڈا جاری ہے پاکستان ہمارا دوست اور قریبی ملک ہے:امام کعبہ

Published on March 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments


سعودی عرب کی خارجہ پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے، کون ہمارا دوست اور کون دشمن ہم اچھی طرح جانتے ہیں
لاہور(یو این پی) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے ،کون ہمارا دوست اور کون ہمارا دشمن ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ امن واستحکام کے قیام کے لئے میڈیا پہلا ستون بن چکا ہے۔کوئی بھی بات آگے پہنچانے میں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے مسلمانوں کے خلاف غلط پرپیگنڈا جاری ہے پاکستان ہمارا دوست اور قریبی ملک ہے۔امام کعبہ نے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی دہشت گردی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ کون ہمارا دوست اور کون دشمن ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ملک کا تیسرا چوتھا ستون تصور کیا جاتا ہے۔ امن واستحکام کے قیام کے لئے میڈیا پہلا ستون بن چکا ہے۔کوئی بھی بات آگے پہنچانے میں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے پائے۔واضح رہے اس وقت امام کعبہ شیخ صالح بن محمدآل طالب تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔وہ مرکزی جمیعت اہلحدیث کے زیرانتظام اتحاد امت اوراستحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہیں۔ وہ کانفرنس میں 9مارچ کا خطبہ جمعہ بھی پڑھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog