اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیلا فور منصوبے کا افتتاح کردیا اور اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ تربیلافورمنصوبہ ملک کوبروقت بجلی فراہم کرےگا،واپڈا نے پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار اداکیا۔افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ تربیلافورمنصوبے کے افتتاح کااعزازموجودہ حکومت کوملا،ماحول دوست ہونے سے متعلق ذمے دارملک ہیں،بھاشااورمنڈاڈیم وقت کی اہم ضرورت ہیں،جن کیلئے ہم پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ملک میں 10 ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوگئے ہیں،حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبوں کومکمل کیا، مسلم لیگ ن نے نہ صرف منصوبے شروع کیے بلکہ مکمل بھی کیے