فیصل آباد (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنا گیا تو تمام حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔ ایسے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے بھی حیران کن بیان جاری کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاہی یا جوتا پھینکنا مہذب طریقہ نہیں ہے اور اس کی مذمت کرتا ہوں جبکہ عام لوگوں سے کہتا ہوں کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔