راولپنڈی (یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم ن واز نے کہاہے کہ ’یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں، ایک سرے سے دوسرے سرے تک سر ہی سر نظرآرہے ہیں، آپ نے راولپنڈی والوکمال کردیا، یہاں آئی تو راستے میں بھی دونوں طرف عوام کا سیلاب نظرآیا۔
سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ آج ایک اعتراف کرنے دو، جو جذبہ آج دیکھا ہے ، اللہ کی قسم پہلے کبھی نہیں دیکھا،یہ سوشل میڈیا کنونشن نہیں بلکہ انقلاب ، بیداری کی لہرہے ،وہ سیلاب ہے جو تنکوں سے نہیں روکاجائے گا۔
مریم نواز نے کہاکہ آج مجھے علم ہے کہ یہ آپ کے جذبے میں جوشدت آئی ہے ،مجھے اس کی وجہ پتہ ہے ، آپ کے دل پر چوٹ لگی ہے ، غصہ اور دکھ ہے لیکن یاد رکھو کہ پنڈی والوگیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے ،نوازشریف کی مقبولیت سے خوف کھانے والو، دیکھ لو، نوازشریف کو توفرق نہیں پڑا لیکن اوچھے ہتھکنڈوں نے نوازشریف سے محبت اور ان سے عشق میں اور اضافہ کردیا، مجھے دور تک سرہی سر نظرآرہے ہیں ، جلسے کا سرا نظرنہیں آرہا، آواز پہنچنے کا بھی علم نہیں لیکن یہ مریم نواز کی آواز نہیں، قوم کی آوازبن گئی ہے ۔