ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے قریب دو مختلف حادثات میں 2 خواتین ہلاک دو معصوم بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی تین کی حالت نازک حیدرآباد منتقل ٹھٹھہ علائقے اونگھر کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں باران پل پر تصادم میں موٹرسائیکل سوار خاتون کائنات ببر زوجہ ایاز ببر موقع پر ہلاک ایاز ببر اور دو معصوم بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول مکلی میں طبعی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ نیشنل ھائی وے گاڑو پر ڈرینج نالے کو ٹھیکیدار کی جانب سے کٹ لگانے کے باعث کراچی سے آتاہوا موٹرسائیکل سوارخاندان نالے میں جاگرا جس کے باعث مسمات گل بانو جوکھیو پانی میں ڈوب کرہلاک ہوگئی جبکہ انکے شوہر چنو جوکھیو چنیسر جوکھیو اور گلزار جوکھیو شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مقامی افراد عالم شیر جوکھیو قادر ڈھیلو شیراز شاھ اور دیگر نے حادثہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار اورانتظامیہ کو مذکورہ کٹ سے آگاہ کیا گیاہے تاہم سد باب ناکرنے کے باعث آئے دن حادثات معمول کا حصہ بن گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا حادثات کا باعث بننے والے سیم نالے کے کٹ کودرست کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرکے حادثے کے شکار خاندان کو انصاف فراہم کیاجائے.
ٹھٹھہ سی آئی اے پولیس کا ٹرالر پر چھاپہ
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ٹھٹھہ سی آئی اے پولیس کا ٹرالر پر چھاپہ ، پنجاب سے آنیوالے گٹکے میں استعمال ہونیوالے سامان سمیت تمباکو چھالیہ کے ڈہاْئی سو پیکٹ برآمد کرلیے اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے ٹھٹھہ سی آئی پولیس کی بھاری نفری نے ٹھٹھہ کے قریب ایک ٹرالر پر چھاپے مارکر پنجاب سے آنیوالے تمباکو گٹکے میں استعمال ہونیوالے سامان اور چھالیوں کی ڈہائی سو پیکٹ بر آمد کرلیے ہیں اور ٹرالر ڈرائیور نقیب اللہ خان کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ٹرالر پر چھاپہ مارکر ڈہائی سو زہریلے گٹکے میں استعما ل ہونیوالی سامان اور چھالیہ بر آمد کرلیا ہے جو کہ پنجاب سے کراچی تک اور کراچی سے ٹھٹھہ کیلئے خصوصی طور پر طلب کی گئی تھی کراچی کے ڈیلر نظرمحمد خان اور ڈرائیور نقیب اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ،
دولھ دریاخان یادرگار کمیٹی اور آل لاشار تنظیم کے زیر اہتمام تقریب
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ) دولھ دریاخان یادرگار کمیٹی اور آل لاشار تنظیم کے زیر اہتمام سندھ کے سپھ سالار دولھ دریا خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پریس کلب مکلی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت صفر لاشاری نے کی اس موقع پر فیض سندھی ، خان محمد لاشاری ، غلام عباس لاشاری اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولھ دریا خان سندھ کا سچا سپوت تھا جنھوں نے اپنے دو ر میں سندھ کے غداروں کو اپنے اعلیٰ صلاحتیوں سے سندھ کی فوج کو فتوحات دلائی ان کا نام سندھ کی تاریخ ایک بھادر سپاھی کے نام سے پہچانا جائے گا اس موقع پر صحافیوں اور سماجی حلقوں کو ان کی خدمات پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے جبکہ تقریب میں سینئر صحافی سید گل شاھ ، اعجاز واریو اور دیگر نے خطاب کیا