لاہور (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی موبائل فوٹیج منظرعام پر آ گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لال ٹوپی پہنے ہوئے شخص نے ہی ان پر جوتا پھینکا اور پھر سٹیج پر چڑھ کر ایسا نعرہ لگایا کہ دیکھنے والوں کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اس کا تعلق ممکنہ طور پر کس پارٹی کیساتھ ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مختلف زاوئیے سے بنی ہوئی ہے جو ٹی وی سکرینوں پر نہیں چلی۔ اس ویڈیو میں جوتا پھینکنے والا شخص واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کیساتھ ہی وہ سٹیج پر چڑھ کر دونوں ہاتھ بلند کرتے ہوئے ’لبیک، لبیک یا رسول ﷺ“ کا نعرہ بلند کرتا ہے۔