بچے ہمارا مستقبل

Published on March 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

تحر یر۔۔۔ امبرین بلوچ
آج کل ہمارے معاشرے میں بہت سننے میں آتا ہے کہ ہماری اولاد بہت بدتمیز ہوگئی ہے بڑوں کی عزت نہیں کرتی عجیب پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ والدین بچوں کو سب کچھ دیتے ہیں مگر انہیں یہی بات ہی نہیں سیکھاتے۔ والدین اپنی اولاد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، ہر خواہش پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بچوں کو ذرا بھی تکلیف ہو تو خود تکلیف میں آجاتے ہیں۔ ان کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بے حد خیال رکھتے ان کے پیچھے خود کو فراموش کردیتے ہیں مگرانہیں عزت کرنا اور عزت سے پیش آنا سیکھاتے ہی نہیں۔ ایسا نہیں کہ وہ والدین اپنے بچوں کو سمجھاتے نہیں ، سمجھاتے بہت کچھ ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے فعل سے انجانے میں بچوں کو عزت و احترام نہ کرنا سیکھا رہے ہوتے ہیں۔بچوں کو محبت دی جائے، انہیں خلوص دیا سب کچھ دیا جائے مگر انہیں عزت نہ دی جائے تو پھر بچے بدتمیز ہی بنتے ہیں۔ بچوں کو محبت سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی۔ جبکہ انہیں اکثر بہن بھائیوں یا پھر پڑوسیوں کے بچوں سے موازنہ کرکے ڈی گریڈ کیا جاتا ہے۔ سب کے سامنے یا تو ڈانٹا جاتا ہے یا پھر انہیں شرمندہ کیا جاتا ہے۔ کیا عجیب بات ہے کہ جب بچوں کو اپنے گھر والے، والدین ، بہن بھائی ہی عزت و احترام نہیں دیں گے تو بچے کیسے سیکھیں گے کہ یہ سب۔ پھر یوں کہا جائے کہ یہ سب بچوں کے لیے گویا ایک اجنبی سی چیز ہے۔
بعض اوقات بچوں میں چڑچڑاپن اور بدتمیزی کی ایک بڑی وجہ والدین کا آپسی لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔ والدین کی آپس میں کشیدگی کا نشانہ بچے بنتے ہیں۔ کسی اور کا غصہ کسی اور پر نکال دیا جاتا ہے۔ بیوی شوہر کا یا پھر شوہر بیوی کا غصہ بچوں پر نکالتا ہے۔ بچے کچھ چاہ رہتے ہیں مگر والدین کا بچوں سے بات کرنے کا انداز غیر ضروری حدتک تلخ ہوتا ہے۔ اس کا سیدھا اثر بچے کے کمزور دماغ پر پڑتا ہے۔
بچوں کے سامنے غیر ضروری اور غیر شائستہ گفتگو کرنے سے گریز نہ کرنا بھی بچوں کی تربیت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ بچوں کے سامنے ہر طرح کی باتیں کرتے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ بچوں پر ان کا کیا اثر پڑ رہا ہے۔ بچے جو کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں وہی کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ والد بچے کو کہتا ہے کہ بیٹا! اگر کوئی تھپڑ مارے تو تم بھی دو لگا دینا۔ یہ بات بچہ سیکھتا ہے اور پھر جب اس کا چھوٹا بھائی اسے مارتا ہے تو وہ سب کے سامنے اپنے بھائی کو دو جڑ دیتا ہے۔ یہ سب دیکھ کر سب اسے ڈانٹتے ہیں اور والد صاحب اٹھ اپنے بیٹے کو تھپڑ جڑ دیتا ہے۔ یہ سب کس نے تمہیں سیکھایا، بدتمیز بن گئے ہو، وغیرہ وغیر۔۔ اب اس میں اس بچے کا کیا قصور ہے۔ اس میں کس کا قصور ہے۔ خود ہی سیکھایا اور پھر خود ہی کہا کہ یہ سب کس نے سیکھایا۔ یہ سب جو کچھ ہم فراہم کر ر ہے ہیں وہ تو صرف ہمیں فالو کررہا ہوتا ہے۔ بچوں سے ہم کیا امید رکھ سکتے ہیں۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ مسلمان کی مثال ایک شید کی مکھی کی طرح ہے۔ اچھا نگلتی ہے اچھا اگلتی ہے۔
صبر و تحمل سے بھی ہم اپنے بچوں کو بدتمیز بنانے سے بچا سکتے ہیں۔ بعض اوقات کھانے میں یا کچھ غلط ہوجانے پر ہم چیخ و پکار کرتے ہیں ۔ حالانکہ ہماری ذمے داری بنتی ہے کہ ایسے میں ہم صبر و تحمل سے کام لیں اور یہی بات ہم اپنے بچوں کو سیکھائیں۔ اس سے بہت حد تک بچے اچھے بن جاتے ہیں۔ اکثر بدتمیزی کی نوعیت ایسی جگہ پیش آتی ہے کہ جب بچے چھوٹی چھوٹی بات پر لڑتے جھگڑتے ہیں۔
ایسی کی دیگر باتیں بھی ہیں جن کی اشد ضرورت ہے۔ بچو سے دو گھڑی اچھی باتیں کرنے کے لئے ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہے۔ بچوں کو جتنی عزت ملے گی وہ اس سے زیادہ دیں گے۔ اگر بچے غصہ کرتے ہیں تو سمجھائیں ۔بچوں کو خود سے قریب کریں ان کو اپنا دوست بنائیں اور خود ایک اچھے دوست بنیں۔ اچھی باتیں شیئر کریں۔ بچوں کی تعریف کریں ان کی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ جب کسی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو وہ اس سے بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بچوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوشی ملتی ہے اور وہ انہیں یاد بھی رکھتے ہیں۔
بچوں سے تہذیب و تمیز سے بات کریں۔ تھوڑا وقت نکال کر کسی اچھے ٹاپکس پر بات چیت کریں۔ کہانی کے انداز میں باتیں سیکھائیں۔ زبان درازی سے گریز کریں۔ یہ سب کچھ بچوں کے دلوں کو خود با خود وہ سب کرنے پر مجبور کرتا ہے جو کچھ وہ دیکھتے ہیں۔ جب ہم خود کو اچھا بنا لیں گے تو بچے بھی بدتمیزی کے بجائے اچھائی کی طرف بڑھیں گے۔ انشا اللہ ہم معاشرے کو اچھا اور تعمیری مستقبل دے جائیں گے۔
یاد رکھیں ! یہ معصوم سے بچے جن پر آج ہمیں محنت کرنا ہے، یہ ہمارا مستقبل ہیں۔ یہ ہمارا کل ہیں۔ تو ابھی سے اپنے کل کو سنوارنے کے لیے خوب محنت کریں، اپنے آپ کو اچھا کریں۔ بچے خود اچھے ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy