انتہائی سنسی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments
انتہائی سنسی خیز مقابلے بعد لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست

دبئی (یواین پی) انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دی۔ کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبرپر آگئی۔ ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے۔

دبئی میں  پی ایس ایل کے ایک اور انتہائی سنسی خیز مقابلہ میں لاہور قلندرز نے کراچی کو سپر اوور میں شکست دیدی ۔ سپر اوور میں لاہور کنگز نے کراچی کو جیتنے کے لیئے بارہ رنز کا ہدف دیا لیکن کراچی کی ٹیم آٹھ رنز بنا سکی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو تریسٹھ رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کے بابر اعظم اکسٹھ اور لینڈل سیمنز پچپن رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل خان نے 3 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرزنے اچھا آغاز کیا۔ آغا سلمان 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ فخر زمان 28اور اینٹون ڈیو چچ نے 24 رنز اسکور کیے۔ اختتامی اوورز میں وکٹیں گرنے سے دونوں ٹیموں کا اسکور 163 رنز رہا۔ سپر اوور میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کی اور 12 رنز کا ہدف دیا۔ لیکن کراچی کی ٹیم 8 رنز بنا کر میچ ہار گئی۔ ٹورنامنٹ میں آج آرام کا دن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme