لاہور پولیس کا کریک ڈاؤں، ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 119 ملزم گرفتار

Published on March 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 119 ملزم گرفتار کر لئے۔کریک ڈاؤن ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں کئے جانے والے کریک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازی کے 115 ملزم گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں 105 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزموں کے قبضہ سے 7 سو سے زائد پتنگیں، 50 چرخیاں اور ڈور سمیت دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ون ویلنگ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes