اسلام آباد (یواین پی)ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے حوالے سے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام 5 ارکان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کے سینیٹرزڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم ماونڈی والا کو ووٹ نہیں دیں گے ۔