اسلام آباد(یواین پی) سابق چیئرمین سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے 3 سال کے لئے مجھے چیئرمین سینیٹ نامزد کیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہناتھاکہ میں سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں کیونکہ پارلیمان کی بالادستی ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو نہ تو جیل میں بند کیا جاسکتا ہے نہ قید کیا جاسکتا ہے نہ کڑیاں لگائی جاسکتی ہیں ، ہم ہر حا ل میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑیں گے ، ہم ملک میں قانون اور حکمرانی کی بالادستی چاہتے ہیں ۔