بارشیں‌نہ ہونے سے ٹھٹھہ میں خشک سالی کے حالات پیدا ہوگئے عوام پریشان،پانی کی فراہمی کا مطالبہ

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 793)      No Comments

ٹھٹھہ(حمید چنڈ)تعلقہ ٹھٹھہ میں بارشوں کا پانی ختم ہونے سمیت کنوﺅں اور زمینی بوروں کا پانی نمکین ہونے کے بعد کوہستان سمیت ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے گاوں دیہاتوں میں خشک سالی کی حالت پیدا ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مکینوں ماسٹر قمر برفت ، سانون ، طیب ، مشتاق، بہرام برفت، ملاں امام بخش بروہی اور دیگر نے صحافیوں کے آگے اھتجاج کرتے ہوئے کہا کے کوہستانی علائقوں سمیت تعلقہ ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے علائقوں میں بارش کا پانی ختم ہونے اور کنووں اور زمینی بوروں کا پانی نمکین ہونے کے باعث خشک سالی کی حالت پیدا ہوگئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کے ضلع انتظامیہ کو بار بار ٹینکرز کے ذریع متاثرہ علائقہ مکینوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی درخواست دینے کے باوجود کوہستان واسیوں کی مدد نہیں کی جارہی ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ہمیں آر او پلانٹ لگواکر دیئے جائیں اور ہمیں فوری طور پر پینے کے پانی کے ٹینکر فراہم کیے جائیں ۔
ٹھٹھہ ضلع میں جغرافیائی حد بندیوں میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر
ٹھٹھہ(حمید چنڈ) ٹھٹھہ ضلع میں جغرافیائی حد بندیوں میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر،ضلع مین چار یوسیز کو توڑ کر گھوڑاباری کے صوبائی تک میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف متاثرہ چار یوسیز کے مختلف گاوں دیہاتوں کے رہواسیوں نے عوامی جدوجہد ایکشن کمیٹی بنالی، آج سے مرحیلے وار تحریک چلانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حد بندیاں بنائی گئیں جس میں ضلع ٹھٹھہ کے چار تپوں کی جاگرافیائی حدوں میں ہیر پھیڑ کرتے ہوئے دو تپوںکو توڑ کر گھوڑاباری کے صوبائی تکوں اور بقیہ دو تپوں کو میر پور ساکرو کے صوبائی تکوں میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف متاثرہ علائقے مکینوں نے رد کرتے ہوئے ان تکوں کو پہلے والےٹھٹھہ کے صوبائی تک پی ایس – 77 میں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرحلے وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں ٹھٹھہ ضلع کی انتہائی اہم صوبائی تک پی ایس 84- ٹھٹھہ جسکو کو نئی تکبندی کے تحت پی ایس – 77 ٹھٹھہ – 1 قرار دیکر انکے دو تپوں تپہ ٹھٹھہ اور تپہ ٹانکا کے چار یوسیز ، یوسی جھوٹا، یوسی بجورا، یوسی ڈومانی ،یوسی فقیر گھوٹ کو پہلے والی حد بندیوں سے توڑ کر گھوڑاباری کے صوبائی تک پی ایس – 88 جو ابھی پی ایس – 78 ٹھٹھہ – 2 کا نام دیا گیا ہے اس میں شامل کردیا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف متاثرہ چار یوسیز کے مختلف دیہاتوں ،شہروں کے رہواسیوں نے مرحلے وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے ہے، جس کے مطابق آج بگھاڑ موری سے ہزاروں گاڑیوں کے قافلے احتجاج کرتے جلوس کی صورت میں متاثرہ علائقہ مکینوں اور منتخب چئیرمینوں سمیت کونسلرز مکلی تک احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینگے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme