سپریم کورٹ نے نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔
عدالت کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف عدالتی تضحیک کرتے رہے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستا ن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریریں پاناما جے آئی ٹی کے بارے میں تھیں اس میں کوئی توہین عدالت نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جو بیانات عدالت سے متعلق آ رہے ہیں وہ ہمارے پا س موجود ہیں،مناسب وقت پر ہم عدالتی بیانات کو دیکھیں گے ۔
عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف اور کیپٹن صفدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں غیرموثر ہونے پر نمٹا دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes