شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مستقل صدر منتخب ہو گئے

Published on March 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پارٹی کے مستقل صدر منتخب ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی پارٹی صدارت کے لیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہو گیا اور مقررہ وقت سے پہلے صرف شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،ان کے علاوہ کسی امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے اور اس طرح شہباز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے ۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تجویز کنندگان اور تائد کنند گان کے دستخط بھی موجوتھے ۔مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کی صدارت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنا یا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题