سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی اپیل مستردکردی

Published on March 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی اپیل مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں عمران خان کامسئلہ کیاہے؟،ہمیں بتائیں کہ نااہلی کی بنیادکیاہے؟۔
وکیل عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف اپیل کی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اپیل کرناآپ کاحق ہے، عدالت اپیل پرنوٹس جاری کرنے کی پابندنہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیاکہ پہلے یہ بتائیں نااہلی کس بنیادپرچاہتے ہیں؟۔
اس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی ہدایات پر وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار کو ووٹ نہیں ڈالا تھا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا پارٹی چیئرمین نے وزیراعظم کے انتخاب میں خود ووٹ دیا تھا؟۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا عائشہ گلالئی نے استعفا دے دیاہے؟اس پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ جی نہیں۔عائشہ گلالئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا پارٹی چھوڑ رہی ہوں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بھی کہاتھااستعفیٰ دے رہاہوں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔سپریم کورٹ نے وکیل عمران خان کے دلائل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کیخلافاپیل مسترد کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy