سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری پر فرد جرم عائد کردی

Published on March 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چوہدری پرفرد جرم عائد کردی، وزیرمملکت برائے داخلہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت طلال چوہدری نے فرد جرم عائد ہونے سے پہلے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے درگزرکی استدعا کی گئی ،ان کا موقف تھا کہ ان کےخلاف نواز شریف اور سعد رفیق توہین عدالت مقدمات کا فیصلہ آنے تک کارروائی روکی جائے۔ طلال چوہدری نے اپنی درخواست میں مزید استدعا کی کہ عدالت عمران خان اور طاہرالقادری کے مقدمے کے طرز پر درگزر کا مظاہرہ کرے۔جسٹس اعجاز افضل نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ کی استدعا مسترد کردی اور طلال چودھری پر فرد جرم عائد کردی ،عدالت نے چارج شیٹ ان کے حوالے کردی اور دستخط کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے سماعت کی مزید سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes