رائیونڈ دھماکے کے بعد پی ایس ایل میچز کیلئے سکیورٹی پلان تبدیل

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

لاہور(یو این پی) رائیونڈ دھماکے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچ کے لئے سکیورٹی پلان تبدیل کر دیا گیا۔ فوجی جوان بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ فورتھ شیڈول میں شامل تمام افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس ہوا جس میں رائیونڈ دھماکے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لاہور میں پی ایس ایل کے دو میچز کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بھی زیربحث آئے۔اجلاس میں شرکاء نے پی ایس ایل کے میچز کا سکیورٹی پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ نئے پلان کے تحت پہلے کے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ فوج کی دو کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے تمام فورتھ شیڈولرز کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ دیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میچز کے تمام کھلاڈیوں کے دو روٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن میں سے کوئی بھی ایک روٹ استعمال کیا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes