اپوزیشن لیڈر کیلئے ہمارے پاس اکثریت موجود ،اتحادی بھی ساتھ دیں گے ،خورشید شاہ

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی ) سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو چیئرمین منتخب کرانے والی پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے ان کے پاس اکثریت موجود ہے، پیپلز پارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے،تحریک انصاف کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جوتے اورسیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا، ہم گولیاں کھا کرسیاست کرتے رہے،کبھی گولیوں سے نہیں ڈرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes