ساہو(یواین پی )پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کچی شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی 30لیٹر شراب 60لیٹر لہن اور سامان کشید کار برآمدایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ۔مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے احکامات ڈی ایس پی بوریوالا ملک طاہر مجید کی ہدایت پر ایس ایچ او ساہوکا محمد خالد خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی اے ایس آئی آصف خان ہیڈکانسٹیبل رانا نوید انجم ۔محمد رضوان ۔محمد نواز ۔مرزا سرور کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر نے اطلاع دی کہ اڈا بن موڑ موڑ بلاکواڑ پر کچی شراب تیار کی جا رہی ہےجس پر پولیس نے ریڈ کیا جہاں پر بدنام زمانہ منشیات فروش آفتاب عرف تابی ولد محمد ریاض جملیرا اور ان کا ساتھی محمد فیاض عرف پنوں شراب کشید کر رہے تھے پولیس کو آتا دیکھ کر آفتاب عرف تابی فرار ہو گیا اور فیاض عرف پنوں چالو بھٹی اور شراب سمیت موقع پر گرفتار ان کے قبضہ سے30لیٹر شراب60لیٹر لہن برآمد۔ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا