بورے والا (یواین پی ) بورے والہ کے لاری اڈا میں پرچی کے معاملہ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ۔ٹریفک بلاک ہونے سے سارا نظام درہم برہم ،تفصیل کے مطابق لاری اڈا میں پرچی کے معاملہ پر تنازعہ پیدا ہو گیا ۔ٹریفک بلاک ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا ۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔اڈہ فیس دیئے بغیر وہاں سے گزرنے والی ایک پرائیویٹ کوسٹر گاڑی جس میںبراتی تھے کو روکا،پرچی نہ کٹوانے پر جھگڑا ہوگیاگاڑی کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے دو افراد نیم بیہوش ہوگئےبعد ازاں پولیس نے جنرل بس سٹینڈ پر آکر اڈا ٹیکس وصول کرتے ہوئے بلدیہ کے دو ملازمیں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جس پر چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے پولیس کو بلدیہ کے ملازمین چھوڑنے کا کہا لیکن پولیس نے ملازمین نہیں چھوڑے جس پر چیئرمین بلدیہ کی قیادت میں کونسلروں اور بلدیہ کے ملازمین نے لاری اڈا پر پولیس کے خلاف تمام روڈز بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے مظاہرہ تاحال جاری ہے