بورے والا (یواین پی ) جنرل بس سٹینڈ پر اڈا کی فیس نہ دینے پر بلدیہ کے ملازمین اور ٹھکیداروں کا مسافر کو سٹر کے عملہ اور مسافروں پر بیہمانہ تشدد متعدد افرا دشدید رخمی تھانہ گگو میں 36افراد کے خلاف مقدمہ درج۔بلدیہ کے ملازمین کا روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مسافر کوسٹر نمبری 4437/ایف اے جوکہ نواحی گاؤں 33/4ایل اوکاڑہ سے چنن پیر بہاولپور میں عرس پر مسافروں کو لیکر آئے عرس کی تقریبات سے فارغ ہو کر واپس اوکاڑہ کی طرف روانہ ہو گئے جب مسافر کوسٹر اڈا بورے والا پہنچی تو وہاں پر موجود بلدیہ کے ملازمین نے کوسٹر کو روک کر پرچی لینے کا کہا تو ڈرائیور نے کہا کہ ہم سپیشل کوسٹر لے کر جا رہے ہیں ہم نے نہ کوئی سواری اُتاری ہے اور نہ ہی کو ئی سواری سوار کی ہے اپ کی پر چی نہیں بنتی ۔تو ڈرائیور نے کوسٹر اوکاڑہ کی طرف روانہ کر دی جس کا بلدیہ کی ملازمین اورٹھیکداروں نے اس کا برا مانا اور کاروں اور رکشوں پر سوار ہو کرکوسٹر کا پیچھا کر نا شروع کر دیااور جب کوسٹر تھانہ گگو منڈی کی حدود اڈا مانا موڑ کے قریب پہنچی تو بلدیہ کے ملازمین نے زبردستی کوسٹر روک لیا اور ڈرائیور کو کھینچ کر نیچے اُتار لیا اور ڈرائیوں کو مانا پیٹنا شروع کر دیا مسافر بھی ڈرائیور کو بجانے کے لئے نیچے اترے تو بلدیہ کے ملازمین نے مسافروں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔محمد رمضان ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وہاں پر موجود کاشف عرف کاشی ڈوگر نے غفور احمد کو رائفل کا بٹ مار ا جس نے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اس کے بعد مون گجر نے حاجی مقبول احمد کو رائفل کا بٹ مارا جس اس کے سر پر لگا اور دوسرے بلدیہ کے ملازمین نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے کوسٹر میں سوار مختار احمد نمبردار ،صفدر ولد وریام ،حاجی احمد یار چئیر مین یونین کونسل ،رفاقت علی ،رمضان علی ولد سیدو اور دیگر 20کس بزرگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو زخمی حالت میں رولر ہیلتھ سنٹر گگو منڈی منتقل کیا گیا پولیس نےملزمان اور 30کس نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ گگو میں مقدمہ درج کر لیا اور متعدد بلدیہ کے ملازمین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا جب ملازمین کی گرفتاری کی اطلاع ملی تو بلدیہ کی ملازمین نے بورے چوک کو چاروں اطراف سے بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجا ج کیا _14گھنٹوں کی طویل بندش کے بعد کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال ہوئی