سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے کا فیصلہ

Published on March 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

دبئی (یواین پی) سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں سیکورٹی کے لئے ان کی جانب سے وزارت داخلہ اور دفاع کو 13 مارچ کو بذریعہ کوریئر درخواست موصول ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی سیکیورٹی کیلئے حکومت کو درخواست دے دی ہے جبکہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور دفاع کو 13 مارچ کو بذریعہ کوریئر درخواست موصول ہوئی تھی ۔پرویزمشرف کی درخواست موصول ہونے پر وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل جاری ہے جبکہ ان کی سیکیورٹی کیلئے درخواست متعلقہ وزارتوں کو بھجوائی جا چکی ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سابق صدر پاکستان آ کر عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی وطن واپسی پر سیکیورٹی خدشات ہیں۔
دوسری جانب پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت نے کہا ہے کہ حکومت کے سابق صدر کو واپس لانے کیلئے اقدامات مایوس کن ہیں۔ انھیں متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے واپس لانے اور وہاں پر جائیداد کی ضبطی کیلئے وزارت داخلہ اقدامات کرے۔
اس سے قبل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی 8 مارچ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابق صدر سے 7 روز میں وطن واپسی کے حوالے سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا ہے، بصورت دیگر گرفتار کر کے پاکستان لانے اور بیرون ملک جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes