جنیوا (یواین پی)اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ شام میں بشار کی فوج اور اس کی حلیف فورسز نے اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں میں خواتین ، لڑکیوں اور مردوں کے خلاف زیادتی اور جنسی حملوں کا گھناؤنا ہتھکنڈہ استعمال کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ عمل جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں شمار ہوتا ہے۔اقوام متحدہ میں جنگی جرائم سے متعلق تحقیق کاروں نے شامی حکومت ، سیاسی اداروں اور بشار انٹیلی جنس کی 20 مراکز میں زیادتی اور عصمت دری کے واقع ہونے کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شام میں اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی تنازع میں جنسی تشدد کا استعمال کیا مگر یہ بہت تھوڑے پیمانے پر ہے۔