لاہور (یواین پی)آشیانہ کرپشن سکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کو معطل کردیا گیا۔ احد چیمہ کی معطلی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انہیں 3ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ قائداعظم تھرمل پاورکمپنی کے چیف ایگزیکٹو تھے اوروہ آمدن سے زائداثاثے بنانے کے لزام میں گرفتارہیں ،تاہم انہیں کرپشن الزامات پر گرفتاری کے 20روز بعد معطل کیا گیا ہے ۔