تحریک نظام مصطفی ص۔کے شہید اوّل چوہدری افتخار احمد شہید کی 41 ویں برسی کی تقریب

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

بورےوالا(ڈاکٹر امجد حسین امجد)تحریک نظام مصطفی ص۔کے شہید اوّل چوہدری افتخار احمد شہید کی 41 ویں برسی پر انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر نعمان الجبار اور نظم پنجاب معظم شہزاد ساہی نے خصوصی شرکت کی مرکزی صدر کا بورےوالا آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مرکزی صدر کو ریلی کی شکل میں افتخار شہید کے مزار ( جامیع مسجد غلہ منڈی) لایہ گیا اور مزار پر فاتحہ خوانی اور پودا لگایا گیا۔ برسی کی باقی تقریب اروما ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اےٹی آئی نے کہا۔ بورےوالا کے لوگ خوش قسمت ہیں کے افتخار شہید یہاں پیدا ہوئے اور نفاذ نظام مصطفی ص کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو اپنی زندگیاں نظام مصطفی کے نفاذ کےلیے وقف کرنی چاہیں۔ برسی کی تقریب میں اےٹی آئی بورےوالا کے سابقین ، تحصیل ، سٹی اور کالج کے عہدیداروں اور مختلف کالجز کے طلباء نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题