ایران میں حجاب اتارنے پرایک شخص نے خاتون کو تھپڑ دے مارا

Published on March 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 252)      No Comments

تہران(یواین پی)ایران میں خواتین کی جانب سے حجاب کی پابندی سے متعلق قانون کی خلاف ورزیوں اور ریاست کی جانب سے خواتین پر جبر تشدد کی خبریں روز کا معمول ہیں۔ اسی ضمن میں ایک شخص نے تہران میں خاتون کو بھرے مجمع میں حجاب نہ کرنے پر ایک خاتون کو تھپڑ ماردیا۔
ایرانی ٹی وی کے مطابق موبائل فون کے کیمرے میں بنائی گئی اس فوٹیج میں ایک شدت پسند کو ایک خاتون پر چِلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ ایک ٹیکسی سٹینڈ پر پیش آیا جہاں شدت پسند شخص نے خاتون کو سرنہ ڈھانپے پر اس کے چہرے پر تھپڑے مارے۔ وہ شخص بار بار خاتون کو حجاب کا کہتا ہے تاہم خاتون اس کی طرف توجہ نہیں کرتی۔ اس کے بعد وہ اسے تھپڑ مار کر سمجھاتا ہے اور کہتا ہے کہ بے پردگی قانون کے خلاف ہے اور اسے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے حجاب کی پابندی کرنی چاہیے۔ تھپڑ مارنے والا شخص خاتون کو ’بہن‘ کہتا ہے جب کہ جواب میں وہ کہتی ہے کہ ’میں تمہاری بہن نہیں ہوں‘۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog