رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار

Published on March 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)رائیونڈ خودکش حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی آئی جی مبین شہید اور ایس ایس پی زاہد گوندل پر ہونے والے حملے میں بھی اسی طرز کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی۔ حملہ آور کے زیر استعمال خودکش جیکٹ میں ٹی این ٹی بارود استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کی شب خود کش بمبار نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے قریب چوک چوکی پر خود کش حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔جس کے بعد فرانزک ماہرین نے موقع سے خودکش جیکٹ کے حصے فرانزک کے لیے بھجوائے۔ ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹ میں بال بیرنگ اور بارود مال روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی خودکش جیکٹ میں استعمال کیا گیا تھا۔ فرانزک ماہرین کا کہنا تھا کہ رائیونڈ خودکش حملہ حالیہ چند سالوں میں ہونے والے خودکش حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ جیکٹ میں استعمال ہونے والے بال بیرنگ بھی سابقہ حملوں کی طرز پر چھوٹے استعمال کیے گئے۔ خودکش حملہ آوور کا قد چھوٹا ہونے کی بنا پر اس کی ٹانگیں صرف گھٹنوں تک مل سکیں جبکہ حملہ اوور کے سر کا ایک حصہ ملا جس کی مدد سے اس کا سکیچ بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes