بورےوالا(یواین پی / ڈاکٹر امجد حسین امجد)ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کا نفری کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کا نفری کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس میںچار پتنگ فروش حراست میںلئے گئے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اورمختلف ورائٹی کی ڈور برآمد ہوئی ایس ایچ او مہر ریاض سیال نے یواین پی سے باتیںکرتے ہوئے بتایا کہ پتنگ کی فروخت پر مکمل پابندی ہے کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی پتنگ بازی سےحادثات رونما ہوتے ہیںجس سے مالی و جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کا موجد بنتے ہیں پتنگ بازی اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی