وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے چاند نی پا رک کادورہ کر کے فلا ور شو کے انتظامات کا جا ئز ہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ فلا ور شو کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظا مات اچھے طر یقے سے کئے جائیں فلاور شو وہاڑی کے شہر یو ں کےلئے ایک بہتر ین تفر یح کا باعث ہے موجودہ مصر وفیت کے دور میں لو گو ں کےلئے یہ بہت اچھا مو قع ہو تا ہے کہ وہ اپنا کچھ وقت خو بصورت اور خوش نما پھو لو ں کے ساتھ گز ارتے ہیں ہماری پو ری کو شش ہے کہ ہم وہاڑی کی عوام کو فلاور شو کی شکل میں ایک بہتر ین تفریح فراہم کر سکیں اس موقع پر قائم مقام چیئر مین میو نسپل کمیٹی غلام مر تضی ، میو نسپل کمیٹی کے دیگر افسران اور ملازمین بھی مو جو دتھے